Wednesday 11 December 2019
Home      All news      Contact us      Urdu

ٹڈی دل اب کراچی میں بھی

کراچی میں اچانک نظر آنے والی ٹڈیاں بےضرر ہیں۔ ان سے انسانوں اور نباتات کو کوئی خطرہ نہیں، انہیں کھایا بھی جا سکتا ہے۔ ایسا کہنا ہے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد طارق خان کا۔ ان کے مطابق ٹڈیاں دو سے تین دن تک کراچی میں رکیں گی، پھر بلوچستان چلی جائیں گی، جہاں موسم سرد ہو چکا ہے۔ محمد طارق خان کے مطابق، ٹڈی دل صحرائی علاقے میں پائےجاتے ہیں، وہاں  انہیں  افزائش کا بہترین ماحول ملتا ہے۔ عام حالات میں یہ ٹڈی دل کراچی نہیں آتے۔ یہ سندھ کے صحرائی علاقے سے  براستہ جام شورو اور حب سے ہوتے ہوئے بلوچستان جاتے ہیں۔ اس مرتبہ ہوا کی تبدیلی انہیں کراچی کی طرف دھکیل رہی ہے۔۔ محمد طارق خان کے مطابق،ان کا یہاں آنا  خوراک کےلئے نہیں تھا، انسانوں کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، نہ یہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ان میں کافی مقدار میں پروٹین ہوتی ہے ۔  واضح رہے کہ اس سال سندھ کے کئی دیہی علاقوں میں ٹڈی دل کے غیر معمولی طور پر بڑے حملے ہوئے ہیں ۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ان کا استعمال کھانوں میں کیا جا رہا ہے۔ 


Latest News
Hashtags:   

کراچی

 | 
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

Sources