Monday 14 October 2019
Home      All news      Contact us      Urdu

صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دو کاروباری ساتھی گرفتار

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے دو کاروباری افراد کو امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن اور اُن کے بیٹے کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے  صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی  کی مدد کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ ایسا کرتے ہوئے وہ صدارتی انتخاب کی مہم سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ہوئے۔ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں یو ایس اٹارنی کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ یوکرینی نژاد امریکی شہری کیو پارنس اور بیلاروسی نژاد امریکی شہری  ایگور فرومین  کو بدھ کی شام ورجینیا کے ڈیلس ہوائی اڈے  سے  گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں افراد پر نیویارک کی ایک جیوری نے فرد جرم عائد کی اور انہیں  جمعرات کے روز پہلی مرتبہ ورجینیا  کے شہر ایلگذینڈریا کی  عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ ان الزامات کا جواب دیں گے۔ فرد جرم کے مطابق دونوں افراد پر  سازش کرنے سے متعلق دو الزامات کے علاوہ جھوٹے بیان دینے اور جعلی کاروباری ریکارڈ تیار کرنے کے الزامات  عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک الزام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے گلوبل انرجی پروڈیوسرز کے نام سے ایک محدود لائیبلٹی کمپنی قائم کی، جس کے ذریعے انہوں نے دو پولیٹکل ایکشن کمیٹیوں کیلئے 340,000 ڈالر کے چندے اکٹھے کیے۔  فرد جرم کے مطابق انہوں نے یوکرین کے ایک سرکاری اہلکار سے مل کر اپنے ذاتی مالیاتی اور سیاسی مفادات کیلئے یہ رقوم  اکٹھی کیں۔  ان کے علاوہ یوکرینی نژاد دو مزید امریکیوں آندرےکوکوشکن اور ڈیوڈ کوریا پر بھی اسی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہیں بھی جمعرات کے روز سان فراسسکو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Latest News
Hashtags:   

کاروباری

 | 

ساتھی

 | 

گرفتار

 | 
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

Sources