Tuesday 5 December 2023
Home      All news      Contact us      RSS      Urdu
اسلام ٹائمز - 15 days ago

غزہ کے بارے میں امریکی عزائم

اسلام ٹائمز: غزہ کے عوام ہر گز فلسطین اتھارٹی کا اقتدار قبول نہیں کریں گے۔ خاص طور پر جب فلسطین اتھارٹی کی 60 ہزار سے زائد سکیورٹی فورسز مغربی کنارے میں غاصب صیہونی رژیم کا ساتھ دینے اور یہودی آبادکاروں کی حمایت کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی طرح غزہ پر مصر کی سرپرستی قائم کرنا یا غزہ کو بین الاقوامی فورسز کے کنڑول میں دینا بھی محض وہم و خیال ہے۔ وہ قوتیں جو غزہ کے مستقبل کیلئے روڈمیپ واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہیں انتہائی احمق اور نادان ہیں۔ ان کے پاس پرانی معلومات ہیں اور وہ غزہ کے عوام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بے اطلاع ہیں۔ غزہ کی آبادی کا 80 فیصد حصہ ان فلسطینیوں پر مشتمل ہے جو مقبوضہ فلسطین کے دیگر حصوں سے ہجرت کر کے یہاں آئے ہیں۔ وہ اپنے گھر واپس جانے کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچتے۔


Latest News
Hashtags:   

امریکی

 | 

عزائم

 | 

Sources