امریکی دباؤ کے باوجود ایران نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

2
0
l_264726_024023_updatesٹرمپ کی دھمکیوں اور نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے زمین سےفضامیں مارکرنے والےایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا۔ ایران پردباؤ بڑھانے کے لیے امریکا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غورکررہا ہے ۔
روسی میڈیاکے مطابق ایران نےزمین سےفضامیں مارکرنیوالےایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا ہے۔ کم فاصلےتک مارکرنیوالےمیزائل نے56 کلومیٹردورہدف کونشانہ بنایا۔

امریکی اہلکارکےحوالےسےروسی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکاکی جانب سےایران کےپاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کا امکان ہے اور ایسےطریقےتلاش کیےجارہےہیں کہ ایران پراضافی دباؤڈالاجاسکے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نےجنوری میں کیےگئےمیزائل تجربےکےبعدایران پرنئی پابندیاں لگائی تھیں۔